علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی لیڈنگ یونٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے مزید چار میچز (آج) کھیلے جائیں گے 

 
0
1700

اسلام آباد06جولائی(ٹی این ایس)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی لیڈنگ یونٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے مزید چار میچز (آج) ہفتہ کو کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں سروے الیون کا مقابلہ کالونی فائٹرز سے ہوگا،دوسرے میچ میں نمل اور یونٹی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی اور تیسرے میچ میں ڈیفنس اور کالونی ینگ کی ٹیموں کا آمنا سامنا ہوگا جبکہ چوتھے میچ میں ایچ جے اے اور کالونی رائٹرز کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی، ٹورنامنٹ آرگنائزنگ سیکرٹری محمد ایاس نے بتایاکہ ٹورنامنٹ میں 20 ٹیمیں لیگ کی لیگ کی بنیاد پر حصہ لے رہی ہیں جن میں چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے گروپ اے میں رائل کلب، سروے آف پاکستان،ایچ جے اے (اذکار)، لیڈنگ یونٹ بی اور کالونی فائیٹر ، گروپ بی میں پی پی یو، ہائر ایجوکیشن کمیشن، کالونی ینگ، ڈیفینس اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اے، گروپ سی میں کالونی لائن، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی بی، خازان، ایم سی ایس اور این ٹی ایس جبکہ گروپ ڈی میں لیڈنگ یونٹ اے، نمل یونیورسٹی، یونٹی، منسٹری آف فنانس کی ٹیمیں شامل ہیں۔