سی ڈی اے مزدور یونین(سی بی اے) کے مطالبے پر تمام افسران و ملازمین کے لیے ڈبل بیسک عیدالاؤنس منظور۔

 
0
137

اسلام آباد 21 جون 2022 (ٹی این ایس): سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کے مطالبے پر سی ڈی اے بورڈ نے تمام افسران و ملازمین کے لیے ڈبل بیسک عیدالاؤنس کی منظوری دے دی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرد یا گیا،نوٹیفکیشن کے مطابق تمام افسران و ملازمین کوجون کی تنخواہ کے ساتھ ڈبل بیسک عید الاؤنس دیا جائے گا،نوٹیفکیشن جاری ہوتے ہی تمام ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور وہ سی ڈی اے مزدور یونین کے مرکزی آفس میں جمع ہو گئے اور اپنے قائد چوہدری محمد یٰسین کا شکریہ اداکیا،اس موقع پر سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد،ممبر ایڈمنسٹریشن عامرعباس خان،ممبرفنانس رانا شکیل اصغر اور سی ڈی اے انتظامیہ کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں ایسے اقدامات سے سی ڈی اے ملازمین کی مشکلات میں یقیناکمی آئے گی اور وہ عید کے تہوار کو بھرپور طریقے سے مناسکیں گے،انھوں نے کہا کہ چیئرمین سی ڈی اے اورانکی ٹیم کی شہر کی بہتری اور ادارے کی ترقی کے لیے گراں قدر خدمات ہیں جس پر ہم انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ سی ڈی اے ملازمین کے باقی ماندہ مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کے لیے سی بی اے کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے،اس موقع پر انھوں نے سی ڈی اے ملازمین کو تلقین کی کہ وہ ادارے کی بہتری اور خوشحالی کے لیے اپنے فرائض منصبی ایمانداری اور جانفشانی سے سرانجام دیں تاکہ ادارے کی نیک نامی میں اضافہ ہو سکے۔