چیئرمین نیب کی تقرری کیلئے ڈیڈ لاک کی کوئی گنجائش نہیں، خورشید شاہ

 
0
355

اسلام آباد اکتوبر 5 ( ٹی این ایس ) قومی اسمبلی میں اپنے چیمپبر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے دوران تجویز کردہ ناموں پر مشاورت ہوگی ۔ اور وزیراعظم کے درمیان اب تک ڈیڈ لاک کی کوئی صورتحال نہیں ہے۔  ان کا کہنا تھا چیرمین نیب کے تقرر پر وزیراعظم سے مشاورتی عمل خوش اسلوبی سے جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا تجویز کردہ ناموں میں سے کسی نام کو مسترد یا منظور کرنے کی بات قبل از وقت ہے اور ڈیڈ لاک کا تاثر دینا بھی مذاق کے مترادف ہے۔ خیال رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) قمر زمان چوہدری کی مدت ملازمت میں چند روز باقی رہ گئے اور وہ الوداعی ملاقاتیں کر رہے ہیں تاہم نئے چیرمین نیب کی تقرری کے لئے حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے چند نام سامنے آئے ہیں۔ جن میں آفتاب سلطان، جسٹس (ر) رحمت جعفری اور جسٹس (ر) چوہدری اعجاز شامل ہیں۔جبکہ اپوزیشن نے جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر، جسٹس (ر) جاوید اقبال اور سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد کے نام چیرمین نیب کے لئے تجویز کئے ہیں۔