قومی اسمبلی نے الیکشن بل 2017 میں مزید ترمیم کا بل منظورکرلیا

 
0
644

اسلام آباد اکتوبر5 (ٹی این ایس ) اسمبلی قومی کا اجلاس اسپیکر ایازصادق کی زیرصدارت ہوا وزیرقانون زاہد حامد نے رکن اسمبلی کے حلف نامے کے حوالے سے ہونے والی تبدیلی پر ترمیم پیش کی اور ایوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کی 3 سال کی محنت سے بل تیارہوا ختم نبوت کے حوالے سے ترمیم کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ وزیرقانون کے اظہارخیال کے دوران جمشید دستی شورشرابہ کرتے رہے ، اسپیکرنے زاہد حامد کی پیش کی گئی ترمیمی بل پررائے شماری کرائی  جسے متفقہ طورپرمنظورکرلیا گیا

شاہ محمود قریشی نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ غلطی کی حکومتی وزراء کی جانب سے ذمہ داری قبول نہیں کی ، واقع کی تحقیقات ہونی چاہیے اورذمہ دارکی فل فورنشاندہی ہونی چاہیے۔ اجلاس سے قبل اسپیکرقومی اسمبلی کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کے رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں وزیرقانون نے انتخابی اصلاحات بل میں ترمیم اور پرانے قانون کی بحالی پرتفصیلی بریفنگ دی