بکروں کے بعد اب گدھوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنی لگیں، بدین میں گدھا 18 لاکھ روپے کا فروخت

 
0
561

 

بدین ،اکتو بر 05(ٹی این ایس): بکروں سمیت دیگر قربانی کے جانوروں کی تو قیمتیں لاکھوں روپے میں سنی تھیں لیکن بدین کا ایک گدھا اپنی مثال آپ ہے۔ جی ہاں! بدین کے علاقہ میں ایک گدھا 18 لاکھ روپے میں فروخت کیا گیا۔ ایک گدھے کی اتنی قیمت جان کر ہر کوئی جہاں حیران ہوا وہیں اس گدھے کی خاصیت جاننے کے لیے بھی ہر کوئی تجسس کا شکار تھا۔ گدھے کے مالک نے اسے پورے شوق سے پالا اور پھر اسے سجا کر مارکیٹ لایا جہاں اسے 18 لاکھ روپے کی قیمت میں فروخت کر دیا۔