گورنرراج یا کسی کی حکومت گرانے و بنانے سے سروکار نہیں مکر عوام مہنگائی، بے روزگار سمیت اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں معمولی اختلافات کی وجہ سے امت مسلمہ منتشر اور کشمیر سے لیکرافغانستان تک مسلمانوں کا خون بہایا جا رہا ہے،محمد حسین محنتی

 
0
307

بدین جنوری 11 (ٹی این ایس): امیر جماعت اسلامی سندھ و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ گورنرراج یا کسی کی حکومت گرانے و بنانے سے سروکار نہیں مکر عوام مہنگائی، بے روزگار سمیت اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں، مٹھی بھر کرپٹ لوگوں نے قومی دولت کی لوٹ مار کرکے اپنی اپنی آف شور کمپنیاں کاروبار اور دکانیں کھول رکھیں ہیں جبکہ غریب عوام صحت تعلیم کی سہولت سے محروم اور دو وقت کی روٹی کے لے بھی سخت پریشان ہے. نجات کا واحد حل اسلامی نظام اور خوف خدا رکھنے والی قیادت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقصی مسجد بدین میں اجتماع ارکان سے خطاب کے دوران کیا. اس موقع پر ضلعی امیر غلام رسول احمدانی، نائب مراءمحمد موسی ملاح عبدالکریم بلیدی اور مقامی امیر عبدالشکور کھوسہ ودیگر ذمہ داران بھی موجود تھے، قبل ازیں مقامی امیر نے تنظیمی صورتحال کا جائزہ اور آئندہ کا منصوبہ پیش کیا۔انہوں نے کہاکہ آپس کے معمولی اختلافات کی وجہ سے امت مسلمہ منتشر اور کشمیر سے لیکرافغانستان تک مسلمانوں کا خون بہایا جا رہا ہے دنیاں بھر میں 58 مسلم ممالک ہونے کے باوجود مسلمانوں کا قبلہ اول بیت المقدس یہودیوں کے قبضہ میں ہے، فلسطین میں مسلمانوں کے لے زمین تنگ کردی گئی ہے،کسی بھی تنظیم میں کارکن قیمتی اثاثہ بلکہ چلتی پھرتی دعوت ہوتے ہیں۔صوبائی امیر نے زور دیا کہ ارکان جماعت اصلاح معاشرہ اور دعوت دین کا مثالی نمو نہ پیش کریں۔