پپلز پارٹی کے سر پ رہنماء سٹر رحمان ملک کی اٹک آمد، مرحوم ملک حاکمنپ خان کے خاندان سے اظہار تعزیت، مرحوم کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ان کی مغفرت کے لیے دعا کی

 
0
1772

اسلام آباد جنوری 11 (ٹی این ایس): سینیٹر رحمان ملک مرحوم ملک حاکمین  کے انتقال پر انکے خاندان سے تعزیت کرنے اٹک پہنچ گئے،  انھوں نے مرحوم ملک حاکمین خان کے بیٹے ملک شاہان خان و اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی۔ سینیٹر رحمان ملک کے ہمراہ اٹک سے پیپلز پارٹی کے رہنماء ذوالفقار حیات و سردار عرفان خان بھی موجود تھے، وہ مقامی قیادت و کارکنان  کے ہمراہ مرحوم ملک حاکمین خان کے قبر پر گئے اور مرحوم کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ

 ملک حاکمین خان کے سوگوار خاندان سے تعزیت  کا اظہار کرنے اٹک آیا ہوں۔ مرحوم ملک حاکمین خان کو بھرپور خراج تحسین و سلام پیش کرتا ہوں۔  مرحوم پیپلز پارٹی اور قیادت کے ساتھ روز اول سے وفادار رہےان کی خدمات و وفاداری ہمیشہ کیلئے یاد رکھی  جائیں گی۔  مرحوم ملک حاکمین خان نے بھٹو خاندان کے تین نسلوں کیساتھ وفا داری نبھائی۔  وہ ایک منجھے ہوئے اور دوراندیش سیاستدان تھے۔  اللہ پاک ان کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔