پاکستان نے افغانستان میں امن کیلئے مدد کی پیشکش کی ہے ،وزیر خارجہ کی وضاحت

 
0
721

اسلا م آبا د ،اکتو بر 14(ٹی این ایس ):وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے واضح کیا ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں امن کیلئے مدد کی پیشکش کی ہے ،ْہمیں معتبر اور قابل عمل انٹیلی جنس اطلاعات فراہم کی جائیں تو ہماری مسلح افواج دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کریں گی ،ْالزمات سے مسئلے کے حل میں مدد نہیں ملے گی ،ْ الزامات لگانے سے گریز کیا جائے ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ افغانستان سے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی موجودگی کے حوالے سے اگر ہمیں معتبر اور قابل عمل انٹیلی جنس اطلاعات فراہم کی جائیں تو ہماری مسلح افواج ان دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کریں گی۔

انہوں نے کہاکہ افغانستان کے 40فیصد علاقے پر طالبان قابض ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے یا پناگاہیں موجود نہیں اس لیے ہم پر بلاوجہ اور زبانی کلامی الزام نہ لگایا جائے اور نہ ہی ان الزامات سے مسئلے کے حل میں کوئی مدد ملے گی۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ افغانستان میں امن کے لیے کردار ادا کرنے کے بارے میں پاکستان نے امریکا کو بھی آگاہ کیا ہے