وزیر تجارت پرویز ملک اپنی اہلیہ کے ہمراہ فرانس روانہ

 
0
3660

لاہور اکتو بر 14(ٹی این ایس ): وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک اور ممبر قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک فرانس کے مختصر دورہ پر روانہ ہوگئے۔ پرویز ملک اور انکی اہلیہ شائستہ پرویز ملک ترکش ائیر لائن کی پرواز 715 کے ذریعے پیرس روانہ ہوئے۔اپنے مختصر دورہ کے دوران دونوں رہنما پیرس میں کچھ دن قیام کے بعد برسلز بھی جائیں گے۔وفاقی وزیر پرویز ملک اپنے دورہ کے دوران مختلف فرانسیسی حکام سے ملاقات بھی کریں گے اور تجارت سمیت دو طرفہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کریں گے۔