پولیس شہداء پوری قوم کے ہیرو ہیں،شہباز شریف

 
0
388

لاہور  اگست 4(ٹی این ایس): وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے دہشت گردی کے خلاف پولیس کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے وئے کہا ہے کہ و طن پر اپنی قیمتی جانیں نچھاو ر کرنے والے پولیس شہدا پوری قوم کے ہیرو ہیں،شہدا نے اپنے خون سے بہادری اور جرات کی نئی تاریخ رقم کی، شہدا کے اہل خانہ کی ذمہ داریاں حکومت ہر حالت میں نبھائے گی اور ہم پولیس شہدا کے لواحقین کے ساتھ تھے ،ہیں اور رہیں گے۔ جمعہ کو دہشت گردی کے خلاف پولیس کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پنجاب بھر میں یوم شہدا پولیس منایا جارہا ہے ۔

اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ وطن پر اپنی قیمتی جانیں نچھاو ر کرنے والے پولیس شہدا پوری قوم کے ہیرو ہیں ۔وزیراعلی نے اپنے ہیروز کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے شہدا نے اپنے خون سے بہادری اور جرات کی نئی تاریخ رقم کی ہے ۔ محمد شہبازشریف نے کہا کہ شہدا کا قیمتی لہو وطن کو امن کا گہوراہ بنانے کی جدوجہد میں شامل ہے کیونکہ ان کی قربانیوں کی بدولت آج ملک میں امن واپس آرہا ہے ۔ وزیراعلی نے یقین دلایا کہ شہدا کے اہل خانہ کی ذمہ داریاں حکومت ہر حالت میں نبھائے گی اور ہم پولیس شہدا کے لواحقین کے ساتھ تھے ،ہیں اور رہیں گے۔