خواجہ آصف کو وزیر خارجہ بناکر پاک فوج اور چوہدری نثار علی خان کو پیغام دیا گیا ہے،شیخ رشید احمد

 
0
396

اسلام آباد  اگست 4(ٹی این ایس): عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ مجھ پر حملہ کرنے والوں سے متعلق تحقیقات ہونی چاہئیں،زندگی میں ایسا وقت نہیں دیکھا کہ لوگ پاسز کے بغیر ایوان میں آئے۔ ہم اپوزیشن کا حصہ ہیں برداشت کرنا پڑے گا ۔ شیخ رشید نے کہا کہ میری تقریر نہ دکھانا ایک غیر آئینی اقدام ہے ۔ انہوں نے کابینہ کو جمعہ بازار قرار دے دیا اور کہا کہ ن لیگ والے اپنی سیاسی موت کو دعوت دے رہے ہیں،خواجہ آصف کو وزیر خارجہ بنانا پاک فوج اور چوہدری نثار علی خان کو پیغام دیا گیا ہے ۔

نئی وفاقی کابینہ اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ لوگ نئی آئینی ترمیم لائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ شریف خاندان کے شاہی خاندان پاکستان بہتر چلے گا،اگر میں مارا گیا تو نواز شریف اور شہباز شریف ذمہ دار ہوں گے۔ کیونکہ میں تو اسلحہ نہیں رکھتا۔ مجھ پر کیجانے والے حملے کی تحقیقات کروائی جائیں۔ اگر مجھے کچھ ہوا تو میں اسمبلی کو لے ڈوبوں گا ۔وہ جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہا کہ ایوان میں میری گردن اتارنے کی بات کی گئی ۔

پندرہ سو ریال وصول کرنے والا شخص کیا میری گردن اتارے گا انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں بغیر پاسز غنڈوں کو بلایا گیا ۔پارلیمنٹ میں بسیں بھر کر لوگوں کو کیسے لایا گیا اس کی تحقیقات کروائی جائیں۔زندگی میں ایسا وقت نہیں دیکھا کہ لوگ پاسز کے بغیر ایوان میں آئے۔ ہم اپوزیشن کا حصہ ہیں برداشت کرنا پڑے گا ۔ شیخ رشید نے کہا کہ میری تقریر نہ دکھانا ایک غیر آئینی اقدام ہے ۔ انہوں نے کابینہ کو جمعہ بازار قرار دے دیا اور کہا کہ ن لیگ والے اپنی سیاسی موت کو دعوت دے رہے ہیں۔

اگر میں مارا گیا تو نواز شریف اور شباز شریف ذمہ دار ہوں گے۔ کیونکہ میں تو اسلحہ نہیں رکھتا۔ مجھ پر کیے جانے والے حملے کی تحقیقات کروائی جائیں۔ اگر مجھے کچھ ہوا تو میں اسمبلی کو لے ڈوبوں گا۔ شریف خاندان سے متعلق بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف کو لگتا ہے کہ ان کے شاہی خاندان کے علاوہ کوئی پاکستان کو نہیں چلا سکتا ۔ اگر یہ ہیں تو ہی پاکستان چلے گا۔انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ شہباز شریف وفاق میں نہیں آئیں گے۔

خواجہ آصف کو وزیر دفاع بنانا پاک فوج اور چوہدری نثار علی خان کو پیغام دیا گیا ہے ۔ نئی وفاقی کابینہ اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ لوگ نئی آئینی ترمیم لائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ شریف خاندان کے شاہی خاندان پاکستان بہتر چلے گا ۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے مزید کہا کہ جسٹس اعجاز الاحسن کی نگرانی پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں حالانکہ ایسا بھارت میں بھی ہوتا رہا ہے۔