بات چیت میں تعطل پٹھان کوٹ واقعے اور نواز شریف کی جانب سے برہان وانی کی تعریفوں کے بعد پیدا ہوا، بھارتی وزیر خارجہ

 
0
440

نئی دہلی  اگست 4(ٹی این ایس): بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور مذاکرات ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، پاکستان سے تعلقات بہتر بنانے کی بہت کوششیں کیں۔بات چیت  میں تعطل پٹھان کوٹ واقعے اور نواز شریف کی جانب سے برہان وانی کی تعریفوں کے بعد پیدا ہوا،بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی قومی اسمبلی (راجیا سبھا )میں بات کرتے ہوئے سشما سوراج کا کہنا تھا کہ پاکستان سے تعلقات بہتر بنانے کی بہت کوششیں کی، جامع مذاکرات کی بات ہوئی، خارجہ سیکریٹریز ملاقات بھی ہوئی اور وزیراعظم مودی تو لاہور بھی گئے ۔سشما سوراج کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان کے ساتھ امن میں پہل کی۔ بات چیت میںتعطل پٹھان کوٹ واقعے اور نواز شریف کی جانب سے برہان وانی کی تعریفوں کے بعد پیدا ہوا