میاں محمد شریف مرحوم گھر کے بچوں اور بچیوں کو 1500 ریال جیب خرچ کے طور پر دیتے تھے، محمد صفدر

 
0
389

اسلام آباد ۔ : مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ میاں محمد شریف مرحوم گھر کے بچوں اور بچیوں کو 1500 ریال جیب خرچ کے طور پر دیتے تھے‘ مجھے اس پر فخر ہے‘ جس شخص کا ضمیر مر جائے اسے کوئی قتل نہیں کرا سکتا‘ ہم تو مزارات ہر جمعرات کو لاکھوں روپے کا تیل چراغ جلانے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں ذاتی وضاحت پر کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا کہ اس ایوان کے رکن نے کہا ہے کہ صفدر کو جدہ میں 1500 ریال ملتے تھے میں یہ بات تسلیم کرتا ہوں۔

یہ بات میں نے جے آئی ٹی کو بتائی تھی کہ میاں محمد شریف مرحوم گھر کے بچوں اور بچیوں کو 1500 ریال جیب خرچ کے طور پر دیتے تھے۔ یہ رقم مجھے آج تک ملتی ہے مجھے اس پر فخر ہے مگر جے آئی ٹی کے اندر کی بات ان تک کیسے پہنچی اس سے میرا استحقاق مجروح ہوا ہے۔ اس کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے۔ جے آئی ٹی میں میرے جوابات کی ریکارڈنگ پارلیمنٹ کو سنوائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جس شخص کا ضمیر مر جائے اس کو کوئی قتل نہیں کرا سکتا۔ ہم تو اپنے مزارات ہر جمعرات کو لاکھوں روپے کا تیل چراغ جلانے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔۔