میری ناراضگی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ،دانیال عزیز

 
0
348

 

اسلام آباد 4اگست(ٹی این ایس) مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ میری ناراضگی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں‘ نواز شریف کا ساتھی ہوں‘ دل سے ان کے لئے کام کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں دانیال عزیز نے کہا کہ میری ناراضگی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ محمد نواز شریف کا ساتھی ہوں دل سے ان کے لئے کام کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا۔ انہوں نے کہاکہ قیادت جیسے کہے گی ویسا ہی کروں گا۔