صدرمملکت ممنون حسین نے وفاقی کابینہ سے عہدوں کا حلف لے لیا

 
0
424

اسلام آباد اگست 4(ٹی این ایس):ایوان صدرمیں نئی وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی جس میں صدرمملکت ممنون حسین نے وفاقی کابینہ سے عہدوں کا حلف لیا۔

نئی کابینہ کی تشکیل کے ساتھ ہی کئی وزارتوں کو توڑ جب کہ کئی کو یکجا کردیا گیا ہے۔ ٹیکسٹائل کی الگ وزارت ختم کرکےاسے تجارت کے ساتھ منسلک کردیا گیا ہے، پوسٹل سروسز کو مواصلات سے الگ کرکےعلیحدہ وزارت بنا دیا گیا ہے جب کہ وزارت پانی و بجلی کو بھی 2 حصوں میں تقسیم کردیا گیا ہے۔ پٹرولیم اور توانائی کو ملا کر نئی وزارت توانائی بنادی گئی ہے۔

خواجہ آصف وزیرخارجہ، وزیرخزانہ اسحاق ڈار، خرم دستگیر وزیردفاع ، احسن اقبال وزیرداخلہ، خواجہ سعد رفیق وزیر ریلوے، مشاہد اللہ خان وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی، سردار محمد یوسف وفاقی وزیر مذہبی اُمور، سینیٹر صلاح الدین ترمذی اینٹی نارکوٹکس کے وفاقی وزیر، سید جاوید علی شاہ وفاقی وزیر برائے آبی ذرائع، عبدالقادر بلوچ وزیرسیفران جب کہ پچھلی حکومت کے 2 وزرائے مملکت سائرہ افضل تارڑ اور میاں بلیغ الرحمان کو وفاقی وزیربناتے ہوئے صحت اور تعلیم کے قلمدان سونپے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ دیگروفاقی وزرا میں رانا تنویر، سکندرحیات بوسن، پیرصدرالدین، شیخ آفتاب ، کامران مائیکل، مرتضیٰ جتوئی، ریاض پیرزادہ، برجیس طاہر، زاہد حامد اور حاصل بزنجو شامل ہیں۔ پلاننگ ڈویژن وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کےماتحت رہے گا۔