کراچی سندھ ہائی کورٹ میں آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ کو ہٹانے کے خلاف توہین عدالت کی دائر درخواست پر سماعت

 
0
334

۔
کراچی4 اگست (ٹی این ایس ) سندھ ہائی کورٹ میں آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ سے ایس ایس پی اور ایس پی اختیار و اپس لینے پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا ۔عدالت کی طرف سے توہین عدالت میں دائر درخواست پر آج سماعت کی گئی ۔عدالت نے چیف سیکرٹری سندھ رضوان میمن کو توہین عدالت نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے کے اندر رپورٹ عدالت میں جمع کروانے کا حکم دیا ۔زرائع کے مطابق سماجی تنظیم کی دائر درخواست پر سماعت درخواست کے وکیل فیصل صدیقی نے موقف اختیار کیا کہ چیف سیکرٹری سندھ رضوان میمن سندھ نے عدالتی آرڈر ملنے کے باوجود بھی اختیار کا ناجائز استعمال کیا ۔انہوں نے موقف اختیار کیا کے سندھ پولیس میں وزیر اعلیٰ ، وزیر داخلہ اور دیگر کی ترقیاں اور تبادلے ہدایات ملنے کے باوجود بھی کیے جارہے ہیں۔اس لیے ان پر مقدمات درج کیے جائیں ۔