دہشتگردی و جرائم کیخلاف لڑکر شہادت پانیوالے اہلکارہمیشہ یاد رہینگے، بلاول بھٹو زرداری

 
0
454

کراچی اگست 05.(ٹی این ایس )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پولیس کے شہدا کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی و جرائم کے خلاف لڑکر شہادت پانے والے اہلکارہمیشہ یاد رہینگے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں پی پی پی چیئرمین نے سندہ حکومت سمیت دیگر حکومتوں کی جانب سے پولیس کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیئے آج یومِ شہدا منانے کی تعریف کی اور کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف پولیس و قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے ساتھ سینہ سپر ہے۔ انہون نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی قوم کے تمام شہدا کی وارث ہے اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے حکومتِ سندھ اور دیگر حکومتوں پر زور دیا کہ شہداِ پولیس کے خاندانوں کا خصوصی خیال رکھا جائے۔