قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ملازم نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی

 
0
373

 اسلام آباد  اگست 4(ٹی این ایس):قومی اسمبلی سیکرٹریٹ  ملازم نے   مبینہ طور پر ترقی نہ ملنے کیوجہ سے خودکشی کر لی تفصیلات   کے مطابق یہ واقع تھانہ آئی نائن کے حدود  میں پیش آیا  پولیس زرائع  کےمطابق ارشد نامی شخص قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں اسسٹنٹ تھااور ارشد چودھری گزشتہ پندرہ، سولہ سال سے ایک ہی گریڈ پر کام کر رہا تھااور  پندرہ،سولہ سالوں میں اس کی ترقی نہیں کی جارہی تھی  جس وجہ سے اس شخص نے دل برداشتہ ہوکر خود کشی کر لی زرائع کے مطابق ارشد چودھری وزیر مملکت ارشد لغاری کے ساتھ کام کر رہا تھا