رائے ونڈ میں دہشتگردی، شہباز شریف کا اظہار رنج، دہشت گردوں اور ان کے سہولتوں کاروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ

 
0
978

لاہور ، مارچ 14 (ٹی ین ایس): وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے رائے روڈ پر پولیس چوکی کے قریب دھماکے میں پولیس اہلکاروں سمیت قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار  کیا ہے۔

اپنے  تعزیتی بیان میں انھوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے علاوہ  ان کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کے اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ شہید ہونے والے ہمارے ہیرو ہیں ۔ شہداء کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

انھوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ  دہشت گردوں اور ان کے سہولتوں کاروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔