رائے ونڈ دھماکہ، شہداء کی تعداد 6 تک پہنچ گئی، ایک سب انسپیکٹر سمیت تین اہلکار بھی شامل ، ریسکیو آپریشن مکمل، پورا علاقہ گھیرے میں

 
0
393

لاہور ، مارچ  14 (ٹی این ایس):رائے ونڈ میں تبلیغی اجتماع کے قریب  واقع پولیس کی چیک پوسٹ پر کچھ دیر پہلے ہوئے زوردار دھماکہ میں شہید ہونیوالوں کی تعدا چھ تک پہنچ گئی ہے جن ایک افسر سمیت تین پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

شہید پولیس اہلکاروں کی شناخت   سب انسپیکٹر  محمد اسلم، کانسٹبل اسد اور  کانسٹبل  تنویر کے بطور کی گئی ہے۔

دھماکہ میں  زخمی ہونیوالوں کی تعداد 30 سے زائد بتائی جاتی ہے جن میں  کئی پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

ریسکیو اداروں نے شہداء اور زخمیوں کو جائے وقوعہ سے منتقل کردیا ہے، زخمیوں کو سردست  تحصیل ہیڈ کواٹر  اور لاہور کے جناح ہسپتال ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم چار کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

یہ دھماکہ اس وقت کیا گیا جب رائے ونڈ میں تبلیغی جماعت کا دعوتی گروپس کی تشکیل کے عمل میں ملک و بیرون سے ہزاروں کارکن  شریک تھے۔

دہشت گردی کی یہ کاروائی ایسے موقع پر بھی کی گئی ہے جب پاکستان سپر لیگ تھری کے دو سیمی فائیل لاہور میں کھیلے جانے کے حوالے سے تیاریاں ہورہی تھیں۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی کا آغاز کر دیاہے۔