لگتا ہے 5ارب ڈالرز کبوتروں کے ذریعے بھارت بھجوائے گئے،مریم نواز کی ٹویٹ

 
0
326

لاہورمئی 9(ٹی این ایس)سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز لگتا ہے 5ارب ڈالرز کبوتروں کے ذریعے بھارت بھجوائے گئے، اب نوازشریف کے خلاف کبوتروں کی گواہی والا بڑا پکا کیس ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم کی بیٹی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نواز شریف اور دیگر کے خلاف مبینہ طور پر بھارت 4.9بلین ڈالر رقم منی لانڈرنگ کے ذریعے بھجوانے کی خبروں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے 5ارب ڈالرز کبوتروں کے ذریعے بھارت بھجوائے گئے، نیب نے سارے کبوتر پکڑ لیے ہوں گے۔مجھے لگتا ہے یہ ۵ ارب ڈالرز کبوتروں کے پروں سے باندھ کر انڈیا بھجوائیگئے اور سارے کبوتر نیب نے پکڑ لیے ہونگے اور احتساب عدالت میں بطور گواہمریم نواز کا کہنا تھا کہ کبوتر اب بطورگواہ نوازشریف کیخلاف پیش ہوں گے، لگتا ہے اب نوازشریف کے خلاف کبوتروں کی گواہی والا بڑا پکا کیس ہے۔ نواز شریف کے خلاف پیش ہونگے، لگتا ہے اب کے بار نواز شریف کے خلاف کبوتروں کی گواہی والا معاملہ بڑا پکا کیس ہے۔