رائے ونڈ میں پولیس کی چیک پوسٹ پر زور دار دھماکہ ،2 جانبحق،ای ایس پی اور 5 پولیس اہلکاروں سمیت  درجنوں افراد زخمی، کئی گاڑیاں تباہ،پی ایس ایل کےدو سیمی فائنلز کے انعقاد کے موقع پر دہشت گردی کی کاروائی

 
0
934

لاہور ، مارچ  14 (ٹی این ایس):رائے ونڈ میں تبلیغی اجتماع کے قریب  واقع پولیس کی چیک پوسٹ پر زور دار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 2 شہری جان بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں، کئی گاڑیوں کے تباہ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی کا آغاز کر دیاہے، ذرائع کا کہناہے کہ ابتدائی طور پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ دھماکے میں ایک موٹر سائیکل استعمال کی گئی تاہم حتمی رپورٹ سیکیورٹی اداروں کی جانب سے ہی جاری کی جائے گی۔دھماکے کی نوعیت کا تعین جاری ہے تاہم دھماکے کی آواز بہت دور دور تک سنی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں درجنوں زخمی افرادمیں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہےجن میں رائے ونڈ کے اے ایس پی بھی شامل ہیں ۔زخمیوں کو لاہور کے جناح ہسپتال منتقل کرنے کا عمل شروع کر دیا گیاہے ۔

واضح رہے کہ رائے ونڈ میں تبلیغی اجتماع میں لاکھوں کی تعداد میں پاکستانی شہری دور دراز علاقوں سے شرکت کیلئے آتے ہیں۔

مزید معلومات کا انتظار ہے۔