قومی اسمبلی اجلاس : وفاقی وزیر دفاع کی طرف سے  مشترکہ میری ٹائم معلوماتی تنظیم بل 2018ء پیش، پی ٹی ائی کا اعتراض

 
0
416

اسلام آباد ، مارچ  14 (ٹی این ایس):وفاقی وزیر دفاع خرم دستگیر نے میری ٹائم معلوماتی تنظیم کی تشکیل کےبارے میں مشترکہ میری ٹائم معلوماتی تنظیم بل 2018ء پیش کردیا ہے تاہم پاکستان تحریک انصاف نے بل پر اعتراض جتلایا۔

پی ٹی آئی لیڈر شیریں مزاری نے بل پر اعتراضی نکات اٹھاتے ہوئے کہا کہ  یہ بل مکمل نہیں ہے اس میں وزارت خارجہ کی تجاویز ہیں نہ بین الاقوامی قوانین کے ماہر کی گنجائش رکھی گئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس بل میں وزارت داخلہ کو شامل کیاگیا جس کا تعلق نہیں بنتا لیکن وزارت خارجہ کا کردار ہی نہیں ؟

اس پر وزیر دفاع خرم دستگیر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ  یہ بل صرف تعارف کے لئے پیش کیاگیا ہے اس پر قائمہ کمیٹی میں سیر حاصل بحث کی جائے گی۔

انھوں نے کہا کہ معزز رکن اس بل کے حوالے سے تحریری تجاویز پیش کریں انہیں متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سامنے رکھا جائے گا

ڈپٹی سپیکر نے مذکورہ بالا حکومتی بل کو متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوادیا۔