چیئر مین نیب کا عرفان منگی کو ڈی جی راولپنڈی ٗ مرزا ممد عرفان بیگ کو ڈی جی بلوچستان اور فرمان اللہ کو ڈی جی کے پی کے تعینات کر نے کا حکم

 
0
430

اسلام آباد جنوری 30(ٹی این ایس )قومی احتساب بیورو کے چیئر مین جسٹس جاوید اقبال نے فاروق نو اعوان کو ڈی جی ٹریننگ اینڈ ریسرچ ٗ عرفان نعیم منگی کو ڈی جی راولپنڈی ٗ ناصر اقبال کو ڈی جی آگاہی اورتدارک ٗ مرزا محمد عرفان بیگ کو ڈی جی بلوچستان اور فرمان اللہ کو ڈی جی کے پی کے تعینات کر نے کاحکم دیا ہے ۔

قومی احتساب بیورو کے چیئر مین کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے نیب نے تمام ٹرانسفرز کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ قومی احتساب بیورو کے چیئر مین نے تمام افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے فرائض قانو ن کے مطابق سر انجام دیں اور تمام شکایات کی جانچ پڑتال ٗ انکوائریاں اور انسٹی گیشن پہلے سے طے شدہ وقت کے اندر قانون اور شواہد کی روشنی میں منطقی انجام تک پہنچائیں کیونکہ ملک سے بد عنوانی کا خاتمہ نہ صرف ہماری اولین ترجیح ہے بلکہ قومی ذمہ داری ہے ۔