آکسفورڈ یونیورسٹی کی جعلی کتابیں بنانے والا شخص دھر لیا گیا

 
0
380

راولپنڈی ، مارچ  14 (ٹی این ایس):ایف آئی اے نے بدھ کے روز ایک بک سنٹر پر چھاپہ مارتے ہوئے آکسفورڈ یونیورسٹی کی جعلی کتابیں بنانے والے ملزم کو دھر لیا۔

ملزم جس کی شناخت خرم شکیل کے طور پر ہوئی ہے کو  چکلالہ روڈ راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا۔

ملزم کے قبضے سے اکسفورڈ یونیورسٹی کا جعلی نصاب برآمد کیا گیا۔

ایف آئی اے نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔