نجی ٹیکسی کمپنی کا ڈرائیوروں کے قتل کی واردات پر اظہار تشویش

 
0
798

صارفین کے تحفظ کا بھی منصوبہ بنارہے ہیں سکیورٹی اداروں کا تعاون چاہتے ہیں: کریم  کے جی ایم نارتھ کی پریس کانفرنس

اسلام آباد ، مارچ  14 (ٹی این ایس):نجی ٹیکسی کمپنی کریم کے ڈرائیور کے قتل کے بعد نجی کمپنی اور کیپٹنز اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایک مہینے میں دو قتل ہونا افسوس ناک ہے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے گزارش کرتے ہیں کہ امن قائم کیا جائے ۔

نجی کمپنی کے جی ایم نارتھ عمر کا کہنا تھا کہ ایسا سانحہ بیس دنوں میں دوسری بار ہوا ہےقانون نافض کرنے والے اداروں سے گزارش کرتے ہیں کہ امن قائم کیا جائےجنید کے کیس میں اور اس کیس میں بھی اداروں کا تعاون چاہتے ہیں ہم ایک صدمے کی حالت میں ہیں ہمیں وہ ایک واقع لگا تھا لیکن اب ہم ایک پورا پلان بنائیں گےکسٹمر کی سیکورٹی کے لیے ہم نے بہت کچھ کیا ہوا ہےپر اب ہم کسٹمر کی سیکورٹی کے لیے بھی کریں گےشہریوں کی جان و مال کی حفاظت حکومت کی ہےایسی جگہیں ہمیں کمیٹیوں میں بتائیں گئیں جہاں رات کے ٹائم رائید نا جائےنادرا سے بھی ہم رابطے میں ہیں پر اس میں بھی وقت لگے گاکچھ چیزیں ہفتوں کی ہوتی اور کچھ مہینوں میں …دو ایسے واقعات ہو چکے ہیں کہ ہم خود غم میں ہیں سجاول  کو گولیاں لگنے کے بعد وہ پانچ گھنٹے ہسپتالوں کے چکر لگاتے رہے۔