پی ٹی آئی نے رکن صوبائی اسمبلی رضا نصر اللہ گھمن کی صورت میں  ن لیگ کے باغ سے ایک اور آم توڑتے ہوئے اپنی ٹوکری میں   ڈال دیا

 
0
1151

لاہور، مارچ   14 (ٹی این ایس):تحریک انصاف نے صوبائی اسمبلی کے رکن رضا نصر اللہ گھمن کی صورت میں  ن لیگ کے باغ سے ایک اور آم توڑتے ہوئے اپنی ٹوکری میں   ڈال دیا۔

رضا نصر اللہ گھمن جو  فیصل آباد سے مسلم لیگ ن کے کے پلیٹ فارم پر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے نے  بدھ کے روز  یہاں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے بعد  ایک بیٹھک میں ُی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئےپارٹی قیادت اور منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ تقریب  میں ممبر پنجاب اسمبلی خرم شہزاد، نذر محمد گوندل، امتیاز صفدر وڑائچ، فردوس عاشق اعوان اور فواد چوہدری بھی موجود تھے۔

اس موقع پر  نصر اللہ گھمن  نے کہا کہ عمران خان اور تحریک انصاف نے ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کیلئے تاریخی جدوجہد کی، ووٹ کی حرمت اور انتخابات کی شفافیت کیلئے عمران خان کا 126روزہ دھرنا پاکستان کی سیاسی تاریخ کا سنہری باب ہے اور پنجاب میں عوام تبدیلی کیلئے مکمل طور پر تیار عمران خان کا راہ دیکھ رہے ہیں۔

عمران خان خان نے اس موقع پر کہا کہ نصراللہ گھمن اور ان کے ساتھیوں کی تحریک انصاف میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہیں، پاکستان اور اسکے سیاسی نظام کو غیر معمولی چیلنجز کا سامنا ہے، نئے پاکستان کی تعمیر کی منزل انشاءاللہ قریب ہے، ملک بھر خصوصاً پنجاب میں تبدیلی کی تڑپ دیکھ رہا ہوں۔

انھوں نے اعلان کیا کہ عوامی رابطہ مہم کے جاری مرحلے کے بعد ملک گیر انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔