فیصلے پر ممکنہ رد عمل کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری مختلف مقامات پر تعینات رہی 

 
0
335

لاہور06جولائی(ٹی این ایس)احتساب عدالت کے فیصلے پر ممکنہ رد عمل کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری کو مختلف مقامات پر تعینات رکھا گیا۔ پولیس حکام کی جانب سے احتساب عدالت کے فیصلے پر ممکنہ رد عمل اوراحتجاج کے پیش نظر مال روڈ سمیت مختلف مقامات پر پولیس نفری کو تعینات کر دیا گیا ۔مال روڈ پر احتجاج میں شدت کے پیش نظر مظاہرین کو گرفتار کرنے کیلئے قیدیوں کو لے جانے والی پولیس کی گاڑیاں بھی کھڑی رہیں ۔