نواز شریف کیلئے یہ سب نیا نہیں ٗ پہلے بھی سزائیں بھگت چکے، مریم نواز

 
0
444

مسلم لیگ (ن)کے شیرو یاد رکھنا فیصلہ جو بھی آئے گھبرانا نہیں ٗ خوشی کی بات ہے کہ کوئی لیڈر ہے جو آپ کی خاطر ٗ وطن عزیز کی خاطر ٗ آپ کے ووٹ کی عزت کے خاطر ڈٹ کر کھڑا ہے اورکوئی بھی قربانی دینے کو تیار ہے ٗ بیان 
لندن06جولائی (ٹی این ایس)سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کیلئے یہ سب نیا نہیں ٗپہلے بھی سزائیں بھگت چکے ہیں ٗ مسلم لیگ (ن)کے شیرو یاد رکھنا فیصلہ جو بھی آئے گھبرانا نہیں ٗ خوشی کی بات ہے کہ کوئی لیڈر ہے جو آپ کی خاطر ٗ وطن عزیز کی خاطر ٗ آپ کے ووٹ کی عزت کے خاطر ڈٹ کر کھڑا ہے اورکوئی بھی قربانی دینے کو تیار ہے ۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر احتساب عدالت کے فیصلے سے قبل اپنے بیان میں مریم نواز نے پارٹی کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے شیرو یاد رکھنا، فیصلہ جو بھی آئے گھبرانا نہیں۔مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کیلئے یہ سب نیا نہیں، وہ پہلے بھی نااہلی عمر قید جیل جلا وطنی بھگت چکے ہیں۔ رہنما (ن) لیگ نے کہا کہ خوشی کی بات یہ ہے کہ کوئی لیڈر ہے جو آپ کی خاطر، وطن عزیز کی خاطر، آپ کے ووٹ کی عزت کی خاطر ڈٹ کر کھڑا ہے اور کوئی بھی قربانی دینے کو تیار ہے۔میرم نواز نے اپنی ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ فیصلہ تو 25 جولائی کو ہونا ہے ٗان سازشیوں اور مہروں کے چہرے اس دن یاد رکھنا، ابھی نہیں تو کبھی نہیں، انشاء اللہ فتح آپ کی منتظر ہے۔