پنجاب بھر میں چینی کا بحران ایک بار پھر سر اٹھانے لگا

 
0
327

لاہور اگست 10(ٹی این ایس)پنجاب بھر میں چینی کا بحران ایک بار پھر سر اٹھانے لگا۔ مارکیٹ میں چینی نایاب ہونے لگی۔لاہور سمیت پنجاب بھر میں چینی کا بحران سنگین ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ شوگر ملز کی جانب سے چینی کی سپلائی روکنے کے باعث چینی کی فی کلو پرچون قیمت 64 اور تھوک قیمت 59 روپے تک پہنچ گئی۔ جبکہ فی کلو چینی کا سرکاری پرچون ریٹ 55 اور تھوک 55 روپے مختص کیا گیا ہے۔کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے مطابق اگر سپلائی بحال نہ کی گئی تو چینی کا بحران شدت اختیار کرسکتا ہے۔