پنجاب حکومت نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے

 
0
336

لاہور اگست3. (ٹی این ایس ) پنجاب حکومت نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری بورڈ آ ف ریو نیو لیاقت علی بھٹی کو ڈائریکٹر ریو نیو ان لینڈ ریکارڈ، ڈائریکٹر ان لینڈ ریو نیو ریکارڈآصف اقبال کو سیکرٹری بورڈ آف ریو نیو ، ایڈیشنل کمشنر راولپنڈی طارق محمود کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی ، طارق اسلام کو ایڈیشنل کمشنر راولپنڈی اور علی شہزاد کو ڈپٹی سیکرٹری کیبنٹ تعینات کردیاگیا ۔