اسلام آباد (ٹی این ایس) کرک میں فیڈرل کانسٹیبلری کے زخمی اہلکاروں کو اسپتال لے جانے والی ایمبولینس پر بھی فائرنگ کی گئی

 
0
3

اسلام آباد (ٹی این ایس) کرک میں فیڈرل کانسٹیبلری کے زخمی اہلکاروں کو اسپتال لے جانے والی ایمبولینس پر بھی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 3 زخمی اہلکار شہید ہوگئے’ تفصیل کے مطابق درگہ شہیدان کے علاقے میں ایف سی کے قلعہ پر کواڈ کاپٹر سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں فیڈرل کانسٹیبلری کے 5 اہلکار زخمی ہوئے جنہیں اسپتال پہنچانے کے لیے ایمبولینس منتقل کیا گیا’ زخمی اہلکاروں کو لےجانیوالی ایمبولینس پر بہادر خیل میں فائرنگ کی گئی جس سے ایمبولینس میں موجود 3 زخمی فیڈرل کانسٹیبلری اہلکار شہید ہوگئے