لاہور ،09اپریل(ٹی این ایس):معروف ماہرتعلیم وڈائریکٹر پیراڈائیزماڈل سکول چودھری افتخار احمدنے کہاہے کہ ملکی ترقی وخوشحالی قلم وکتاب سے وابستہ ہے۔بچوں کو قلم وکتاب سے روشناس کرانے کیلئے عملی اقدامات کرناہوں گے۔ تعلیم عوام کا بنیادی آئینی حق ہے جسے ہر ایک تک پہنچانا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے ، علم کے ذریعے سے امن ،بھائی چارہ اور محبت کی شمع روشن کی سکتی ہے ،پاکستان کی ترقی و خوشحالی امن اور تعلیم کے فروغ سے ہی وابستہ ہے ،علم کی روشنی سے دہشت گردی کے اندھیروں کو شکست دے کر امن قائم کیا جا سکتا ہے۔تعلیم کے بغیرکوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا ، شخصیت کی تعمیرصرف تعلیم کے فروغ سے ہی ممکن ہے۔ان خیالات کا اظہار پیراڈائز ماڈل ہائی سکول داروغہ والا کے سالانہ کرکٹ نورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں چودھری عبدالمجید،چودھری محمدعلی،چودھری کلیم اللہ،میڈیم صائمہ عبدلرزاق ،چودھری ضیاء الدین ودیگر سٹاف ،طلبہ وطالبات نے بھی شرکت کی۔تقریب سے میڈیم صائمہ عبدالرزاق نے کہاکہحصول تعلیم کے بغیر کوئی قوم بھی ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتی ،عصر حاضر میں علم کے ساتھ ساتھ شاندار تربیت کے زیور سے بھی خوب آراستہ ہونا نہایت ضروری ہے۔