آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی فیروزپورروڈ خود کش دھماکا کے زخمیوں کی عیادت

 
0
531

لاہور جولائی25(ٹی این ایس) : چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنرل ہسپتال میں فیروزپورروڈ خود کش دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے جنرل ہسپتال میں خود کش دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی-آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ فیروز پور روڈ پر ہونے والے خود کش دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کے لیے جنرل ہسپتال پہنچے۔ اس موقع پر جنرل ہسپتال اور اس کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔آرمی چیف نے خود کش دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی اور انہیں گلدستوں کا تحفہ پیش کیا