لاہور، سرچ آپریشن ، پولیس نے 36افراد کو حراست میں لے لیا

 
0
379

لاہور اگست 5 (ٹی این ایس) پولیس کی بھاری نفری نے گزشتہ روز سندر کے علاقہ میں ایک سرچ آپریشن کیا جس کے نتیجہ میں پولیس نے 36افراد کو حراست میں لے لیا ہے حراست میں لیئے گئے افراد میں دس مقدمات میں ملوث ایک اشتہاری ملزم بھی شامل ہے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سرچ آپریشن میں حصہ لینے والے پولیس اہلکاروں نے دوران آپریشن دو پستول اور درجنوں گولیاں بھی برآمد کر لی ہیں اور ملزمان کے خلاف باقاعدہ مقدمات درج کر لیئے ہیں۔