نئی حکومت کا عوام کو تحفہ ،پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کمی کر دی گئی

 
0
398

اسلام آباد اگست 5(ٹی این ایس) : نئی حکومت نے عوام کو تحفہ دیتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی تاہم مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں ،پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 80 پیسے کمی کر دی گئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 69 روپے 50 پیسے فی لیٹر ہو گی، ڈیزل کی نئی قیمت 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کے ساتھ77 روپے 40 پیسے فی لیٹر ہو گئی ، نئی ۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ اوگرا نے پٹرول 3 روپے 67 پیسے سستا کرنے کی سفارش کی تھی جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 7 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی گئی تھی ۔

پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 80 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے ۔ اب پٹرول کی نئی قیمت 69 روپے 50 پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 77 روپے 40 پیسے فی لیٹر ہو گی ۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ مٹی کا تیل 13 روپے اور لائٹ ڈیزل 10 روپے ایک پیسہ مہنگا کرنے کی تجویز تھی ۔ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں 44 روپے فی لیٹر برقرار رہینگی ۔ نئی قیمتیں کا اطلاق ہفتہ کی شب رات 12 بجے سے ہو گیا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل وزیر اعظم کی مشاورت سے کیا گیا