اسلام آباد(ٹی این ایس) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصررضوی کا ڈور سٹیپ پالیسی کے تحت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے بڑا اقدام

 
0
19

ازدفتر پولیس عوام رابطہ افسر
اسلام آباد کیپیٹل پولیس
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصررضوی کا ڈور سٹیپ پالیسی کے تحت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے بڑا اقدام،
اسلام آباد ٹریفک پولیس سمارٹ ڈیجیٹل وین نے اسلام آباد میں مختلف کالجزاوریونیورسٹیز میںشہریوں کو ان کی دہلیز پر ڈرائیونگ لرنر پرمٹ کی فراہمی کو یقینی بنانے کا آغاز کر دیاہے، نوجوان جن کی عمر 18 سال ہو وہ ڈیجیٹل سمارٹ وین سے اپنا لرنر پرمٹ حاصل کر سکتے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا ڈور سٹیپپالیسی کے تحت وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے بڑا اقدام،اس سلسلے میں اسلام آباد ٹریفک پولیس نے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کو تمام تر سفری سہولیات اور ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کو آسان بنانے اور ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لیے سمارٹ ڈیجیٹل وین کا آغاز کر دیا ہے،اس ضمن میں پہلے دن OPF کالج سیکٹر آئی ایٹ میں شہریوں کو ٹریفک لرنر پرمٹ جاری کیے گئے ، اس موقع پرایس ایس پی ٹریفک اسلام آبادمحمد سرفراز ورک نے کہا کہ شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے متعلق تمام تر سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچانا ترجیح ہے، انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان جن کی عمر 18 سال ہے وہ ڈیجیٹل سمارٹ وین سے آپنا ڈرائیونگ لرنر پرمٹ حاصل کر سکتے ہیں، جبکہ 70 سال سے زائدالعمر بزرگ شہری ہیلپ لائن نمبر 03111101915 پر کال کر کے گھر پر یہ تمام سہولت حاصل کر سکیں گے، شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس بالکل گاڑی یا موٹرسائیکل نہ چلائیں اور اسلام آباد ٹریفک پولیس سے تعاون کریں۔