تحریک انصاف کے رہنما نجیب ہارون نےقومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے دیا

 
0
529

اسلام آباد اپریل 18 (ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نجیب ہارون نےقومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔نجیب ہارون نے اپنا استعفیٰ سپیکر قومی اسمبلی، وزیراعظم اور صدر مملکت کو ارسال کر دیا۔

مستعفی ہونے والے ممبر قومی اسمبلی نے اپنے استعفے میں لکھا کہ 20 ماہ سے ایم این اے ہونے کے باوجود نہ اپنے حلقے کے لیے کچھ نہ کر سکا اور نہ ہی شہر کراچی کے لیے۔

خیال رہے کہ نجیب ہارون تحریک انصاف کے بانی اراکین میں شامل ہیں اور وہ کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 256 سے منتخب ہوئے تھے۔