عمران خان کا شیخ رشید کو ٹیلی فون ، لال حویلی پرن لیگی کارکنوں کے پتھراؤ کی شدید مذمت

 
0
425

اسلام آباداگست 5(ٹی این ایس) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی پرن لیگی کارکنوں کے پتھراؤ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین اور اداروں کو حملوں اورغنڈہ گردی کے ذریعے خوفزدہ کرنا ان کا پرانا وطیرہ ہے۔شیخ رشید ایک بہادر لیڈر ہیں ۔ پوری تحریک انصاف ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ ن لیگ کی غنڈہ گردی اور دھمکیاں کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کریں گے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف نے شیخ رشید سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم ن لیگ کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ شیخ رشید بہادر اور عوامی رہنما ہیں۔ شیخ صاحب آپ گھبرائیں نہیں پوری تحریک انصاف آپ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے پی ٹی آئی سربراہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ(ن) اپنی پرانی روایات اتر آئی ہے، اپنے سیاسی مخالفین اور اداروں کو حملوں اورغنڈہ گردی کے ذریعے خوفزدہ کرنا ان کا پرانا وطیرہ ہے۔ میں لال حویلی میں شیخ رشید پر لیگی کارکنوں، پتھراؤ اور اسلحے کی نمائش قابل مذمت کرتاہوں ۔ اس کے بعد ایسے واقعات کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کئے جائیں گے۔واضح رہے کہ گذشتہ شام مسلم لیگ(ن) کے300کے قریب کارکنوں نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی رہائش گاہ لال حویلی پر دھاوا بولا۔ لیگی کارکنوں نے میرے گھر پر پتھراؤ کیا اور اسلحہ لہرایا ۔شیخ رشید اس وقت لال حویلی کے اندر موجود تھے ۔ پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پایا۔