شیخ رشید کا چینل24کے صحافی کے سوال پر تھو تھو کا جواب

 
0
55

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے لال حویلی کے باہر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری پریس کانفرنس کے دوران عمران خان کو گرفتار کرنے کے لیے میٹنگ ہورہی ہے ،ہم پنڈی والا نسلی اور اصلی ہیں،آصف زرداری کا ٹبی بالکا لے آئے ہیں،عمران کو سمجھاوں گا محسن نقوی ہمارے لیے نہیں نواز شریف کے لیے لایا گیا ہے ،ایجنڈا محبوب عمران خان قبول نہیں،پاکستان کا کوئی وزیر اعظم پانچ سال پورے نہیں کرسکا ،13جماعتیں الیکشن ڈری ہوئی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں محسن نقوی پر وقت ضائع نہیں کرنا ہے یہ چلے ہوئے کارتوس ہیں،عمران خان مزید مقبول ہوگا اور قبولیت کی طرف چلا جائے گا ،لال حویلی کبھی اسٹیبلشمنٹ سے نہیں ٹکرائی ،سوموار سے ہمارے لوگ لال حویلی میں گرفتاری کے لیے کارکن نام دیں،کہتے ہیں ہماری سیاسی کمائی طوائفوں کی کیا کمائی ہوتی ہے ،عمران خان جیل میں ہوگا تو کسی کا باپ بھی اس کے خلاف جلسہ نہیں کرسکے گا ۔شیخ رشید نے کہا کہ بھوکے مرجائیں گے لیکن ملک کے اثاثے نہیں بیچنے دیں گے،بلاول کو او شہباز شریف کیگندے کپڑے بیچ دیں گے ،یہ لوگ الیکشن سے فرار چاہتے ہیں،ملک میں الیکشن ہونے جارہے ہیں اور یہ پرچہ کاٹ دیتے ہیں،اسٹیبلشمنٹ کو کہ رہا ہوں کہ پاکستان میں خانہ جنگی دیکھ رہا ہوں ،77وزرا ہیں لوگوں کے پاس دینے کو بل کے پیسے بھی نہیں۔شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ محسن نقوی کی فکر نہ کریں یہ ہاتھ کی چھڑی جیب کی گھڑی ہے، ایک ہی گیم ہے عمران خان کو مائنس کیا جائے،آنے والا الیکشن ون وے الیکشن ہے۔انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ چور ہے ڈاکو ہے،میری گرفتاری ہوئی تو میں خوش ہوں جیل میری سسرال ہے۔شیخ رشید نے 24 نیوز کے صحافی کو سوال سننے کے بعد تھو تھو کیا اور نازیبا الفاظ استعمال کیا۔