اسلام آباد 4 اگست (ٹی این ایس) آج یوم شہدائے پولیس کے موقع پر سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے خصوصی پیغام میں کہاکہ میں تمام شہدائے پولیس کو ان کی کارکردگی پر سلام پیش کرتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ شہداء کے خون میں قوم کی حیات ہے اور ہمیں اپنے شہداء کی ملک کے لیے دی گئی لازوال قربانیوں پر فخر ہے ۔انہوں نے آج کے دن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کے شہداء کا خون کبھی رائیگاں نہیں جانے دیں گے بلکہ آج کے دن تو یہ معلوم کرنا ہے کہ شہداء کے خاندان والے کہیں مسائل کا شکار تو نہیں ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ میں نہ صرف شہداء بلکہ ان کے اہل خانہ کو بھی آج کے دن سلام پیش کرتا ہوں کیوں کہ یہ دن تو ہے ہی شہداء سے محبت اور دہشتگردوں و جرائم پیشہ افراد سے نفرت کا دن ۔اس موقع پر میں حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ حکومت شہداء کہ ورثاء کی مالی امداد بڑھائیں اور ان کے بچوں کو پولیس میں نوکریاں دی جائیں