وفاقی پولیس کی سالانہ چھٹیوں میں کمی ،نوٹیفیکیشن جاری

 
0
698

اسلام آباد اگست 4(ٹی این ایس):وفاقی  پولیس کی سالانہ چھٹیاں کم کر دی گئی، ملازمین اب 30 کی بجائے 20 سالانہ چھٹیاں کر سکیں گے،پولیس زرائع کے مطابق وفاقی پولیس کی سالانہ چھٹیوں میں کمی کر دی گئی جس کا   باقاعدہ  نوٹیفیکیشن  آئی جی اسلام آباد نے جاری کر دیا، نوٹیفیکیشن کے بعد پولیس ملازمین میں تشویش پائی جانے لگی، ان کا   کہنا تھا  کہ عید ہو یا کوئی اور تہوار ہنگامی صورتحال ہو لاء اینڈ آرڈر کا مسئلہ ہو تو ہم ہی ڈیوٹی کرتے ہیں ، اس سے پہلے ملازمین کو سال بھر میں 30چھٹیاں کرنے کی اجازت تھی جسے کم کر کے اب 20 کر دیا گیا ہے