یوم شہداء پولیس کے سلسلے میں شیخوپورہ میں تقریب کا انعقاد ، شہداء کے اہل خانہ میں تحائف کی تقسیم

 
0
382

شیخوپورہ4اگست(ٹی این ایس)   شہیدوں کے جان و مال کی حفاظت کرتے ہوئے جان کی قربانی دینے والے پولیس اہلکاروں کی یاد میں آج یو م شہداء منایا جا رہا ہے۔   اس سلسلے میں  شیخوپوہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پنجاب کے  ڈی آئی جی شہزاد سلطان اور ڈی پی او سرفراز خان نے شرکت کی ۔اس موقع پر انہوں نےشہداء کے اہل خانہ میں تحائف بھی تقسیم کیے ۔تقریب کے آغاز میں فاتحہ خوانی اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔انہوں نے شہداء کی عوام کے لیے بے مثال قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیاانہوں نے اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک و قوم کے لیے ہر مشکل کا سامنا کریں گے اور دشمن کے ارادوں کو خاک میں ملا دیں گے