نئی کابینہ میں حلف اٹھانے والے وفاقی اور وزراءمملکت کے ناموں کی فہرست جاری کردی گئی

 
0
455

اسلام آباد4 اگست (ٹی این ایس) نئی کابینہ میں حلف اٹھانے والے وفاقی اور وزراءمملکت کے ناموں کی فہرست جاری کردی گئی جس کے مطابق 27 وفاقی اور 16 وزراءمملکت نے حلف اٹھایا جن سے صدر مملکت ممنون حسین نے حلف لیا. صدر سیکرٹریٹ کے پبلک پریس ونگ کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق ایوان صدر میں وفاقی کابینہ سے حلف لینے کی سادہ مگر پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی موجود تھے۔ حلف اٹھانے والے وفاقی وزراءمیں محمد اسحاق ڈار‘ کامران مائیکل‘ محمد پرویز ملک‘ حافظ عبدالکریم‘ انجینئر خرم دستگیر خان‘ سید جاوید علی شاہ‘ رانا تنویر حسین‘ خواجہ محمد آصف‘ اکرم خان درانی‘ غلام مرتضیٰ خان جتوئی‘ ریاض حسین پیرزادہ‘ احسن اقبال‘ لیفٹیننٹ جنرل (ر) صلاح الدین ترمذی‘ محمد برجیس طاہر‘ زاہد حامد‘ مشاہد اﷲ خان‘ سردار اویس احمد خان لغاری‘ پیر سید صدر الدین شاہ راشدی‘ میر حاصل خان بزنجو‘ خواجہ سعد رفیق‘ سردار محمد یوسف‘ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ‘ سائرہ افضل تارڑ‘ سکندر حیات خان بوسن‘ شیخ آفتاب احمد‘ محمد بلیغ الرحمن اور مولانا امیر زمان شامل ہیں جبکہ وزراءمملکت میں طارق فضل چوہدری‘ حاجی محمد اکرم انصاری‘ محمد جنید انوار چوہدری‘ عابد شیر علی‘ جام کمال خان‘ مریم اورنگزیب‘ انوشہ رحمن‘ ڈاکٹر درشن‘ محمد طلال چوہدری‘ بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا‘ بیرسٹر عثمان ابراہیم‘ عبدالرحمن خان کانجو‘ چوہدری جعفر اقبال‘ سردار محمد ارشد خان لغاری‘ پیر محمد امین الحسنات شاہ اور غالب خان شامل ہیں۔ وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق‘ ارکان پارلیمنٹ‘ سینئر سیاستدانوں ‘ سفارت کاروں اور اعلیٰ سول حکام نے شرکت کی۔ تمام تقریب حلف برداری قومی زبان اردو میں منعقد ہوئی.