لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری

 
0
393

 

لاہور 4اگست (ٹی این ایس) لاہور سمیت  پنجاب کے دیگر شہروں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری ہے جس سے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامناہورہا ہے۔لاہور میں گزشتہ روز ینگ ڈاکٹرزکے حکومت کے ساتھ ہونے والے طویل مذاکرات ناکام ہوگئے جس کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال چوتھے روز بھی جاری رکھتے ہو ئے او پی ڈی کھولنے سے انکار کردیا۔ملتان میں ینگ ڈاکٹرز نے حکومت سے مذاکرات کے بعد گذشتہ روز سے ایمرجنسی میں کام شروع کردیا ہے ۔ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث مریضوں کے علاج معالجہ میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہےاوران کے لوحقین علاج کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔؟فیصل آباد کے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز ایمرجنسی میں کام کر رہے ہیں لیکن ان ڈور وارڈز اور آٹ ڈور وارڈز میں ہڑتال ہے۔روزانہ الائیڈ اور سول اسپتال میں ہونے والے معمول کے آپریشن ملتوی کردیئے گئے ہیں۔جب کہ رحیم یار خان ،گجرات اور گوجرانوالہ کے سرکاری اسپتالوں میں بھی ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کی وجہ سے دور دراز سے آنے والے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔