بحریہ ٹاؤن سے اغواء ہونے والی 7 سالہ بچی کو 15 لاکھ روپے تاوان کی ادایئگی کے بعد بازیاب کروا لیا گیا

 
0
472

اسلام آباد 4 اگست (  ٹی این ایس ) تھانہ لوہی بھیر کی حدود سے اغواء ہونے والی بچی کوتا وان دے کر رہا کروا لیا گیا ۔پولیس زرائع کے مطابق زرنش نوید نامی بچی کو مورخہ 28 جولائی تھانہ لوہی بھیر کے علاقے کی حدود سے نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے  بحریہ ٹاؤن میں واقع  ان کے گھر سے اغواء کیا تھا ۔اغواء ہونے والی سات سالہ بچی کے والد کی درخواست پر تھانہ لوہی بھیر میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔تاہم بچی کو 15 لاکھ روپے تاوان کی ادایئگی پر رہا کیا گیا۔