راولپنڈی میں پٹواریوں کی ہڑتال آج سے شروع

 
0
754

راولپنڈی اگست 4 (ٹی این ایس ): آج سے راولپنڈی کے تمام پٹواریوں نے ہڑتال کا اعلان کر دیا۔مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی، تفیصلات کے مطابق پٹواریوں کے ڈویژنل صدر ملک خورشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے مطالبات کی سمری پنجاب حکومت کو 2015 میں دی تھی جس میں گریڈ کو اپ کرنا، پٹوار خانے تعمیر کرنا،فیس میں2 پرسینٹ حصہ، سرکاری موٹر سائیکل اور اس کا پیٹرول کا خرچہ، پٹواریوں کے بچوں کا کمپیوٹر میں کوٹہ اور کمپیوٹر ریکارڈ میں خامیوں کو دور کرنا شامل تھا اور میں اپنی صوبائی قیادت چوہدری مجید جٹ اور جنرل سیکریٹری زاہد افضل آرائیں کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے آج سے راولپنڈی ڈویژن میں مکمل ہڑتال کا اعلان کرتا ہوں اور اپنی قیادت کو یقین دلاتا ہوں کہ قیادت جو بھی فیصلہ کرئےگی راولپنڈی کو گزشتہ ادوار کی طرح سب سے آگے پائے گی، اجلاس میں پٹواریوں کے ضلع چکوال ضلع جہلم ضلع اٹک اور ضلع راولپنڈی کے صدور و جنرل سیکریٹری اور ڈویژن کی تمام تحصیلوں کے صدور و جنرل سیکریٹریز اور عہد داران نے شرکت کی اور مشترکہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب کی قیادت نے اپنے مطالبات کی منظوری تک ہڑتال کر رکھی ہے اور ہم قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے راولپنڈی ڈویژن میں مکمل ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ 2015 کی جو سمری ہم نے پنجاب حکومت کو دی تھی وہ فوری منظور کی جائے۔