شاہد خاقان عباسی 2018 تک بطور وزیر اعظم،میاں شہباز شریف وزیر اعلی پنجاب برقرار ، جلد اعلان متوقع

 
0
1300

اسلام آباد اگست 4.(ٹی این ایس )شاہد خاقان عباسی کو 2018 تک مستقل  وزیر اعظم بنانے  کا فیصلہ کرلیا گیا۔جس کا باقائدہ اعلان جلد متوقع ہے ، میاں شہباز شریف وزیر اعلی پنجاب کے طور پر ہی فرائض انجام دیتے رہیں گے ، معتبر ذرائع نے (ٹی این ایس ) کو بتایا کہ محمد نواز شیریف کی سربراہی میں طویل مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ شاہد خاقان عباسی کو مستقل وزیر اعظم کے عہدے پر فرائض انجام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس سے قبل پارٹی کی سیاسی حکمت عملی کے تحت  فیصلہ کیاگیا تھا کہ شاہد خاقان عباسی آئیندہ  45دن کیلئے عبوری وزیر اعظم  کے طور پر فرائض انجام دئنگے   جس کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف این اے 120سے رکن قومی اسمبلی بننے کے بعد وزارت عظمیٰ کیلئے منتخب ہونگے، تاہم اس حکمت عملی اور فیصلہ میں اہم تبدیلی آئی ہے جس کے بعد شاہد خاقان عباسی کومستقل  وزیر اعظم بنانے  کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم میاں شہباز شریف نے 72 گھنٹوں کا وقت لیا ہے جس کے بعد اس فیصلہ کا اعلان متوقع ہے ، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فیصلہ میں کوئی نئی تبدیلی غیر متوقع ہے ،