وفاقی کابینہ کی تشکیل ،نئے نام شامل ، وزراء(آج )حلف اٹھائیں گے

 
0
334

اسلام آباد اگست3. (ٹی این ایس ) وزیراعظم شاہد خان عباسی کی وفاقی کابینہ طے پاگئی ، وفاقی کابینہ میں شامل وزراء آج جمعہ صبح 9بجے اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے ،وفاقی کابینہ میں نئے چہرے بھی شامل کئے گئے ہیں ۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے وفاقی کابینہ کی تشکیل کے کو حتمی شکل دیدی ہے ۔معتبر ذرائع نے( ٹی این ایس ) کو بتایا کہ نئی کابینہ میں سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان  شامل نہیں ہونگے ، نئی کابینہ میں مشاہد اللہ خان، دنیال عزیز ، طلال چوہدری ، (ن) لیگ لاہو رکے صدر پرویز ملک،جنید انور ،ارشد لغاری، اویس لغاری، عبدالرحمان کانجو،مخدوم خسرو بختیاراور دیگر کو شامل کیا گیا ہے جن کو   وفاقی وزرائ اور وزیر مملکت کے عہدوں پر فائص کیا جائیگا۔مریم اورنگزیب کو وفاقی وزیر اطلااعات ونشریات جو پہلے وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات کے عہدئے پر فائص تھیں ، چوہدری احسن اقبال کو وفاقی وزیز داخلہ ، جبکہ خواجہ آصف کو وفاقی وزیر خارجہ کا قلمدان سونپا جائیگا، طارق فصل چوہدری بھی سابق قلمدان پر براجمان ہونگے، صدر مملکت ممنون حسین کابینہ کے نو منتخب اراکین سے حلف لیں گے جس کے بعد وزیراعظم شاہد خان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کاپہلا اجلاس آج برو ز  جمعہ ، کو منعقد ہوگا