وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ذاتی رہائش گاہ کو عارضی وزیراعظم ہاؤس کا درجہ دے دیا گیا،سیکور ٹی کے سخت انتظامات کر دیئے گئے

 
0
398

اسلام آباد اگست 3(ٹی این ایس):پاکستان کے نو منتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی   ذاتی رہائش گاہ کو عارضی وزیراعظم ہاؤس کا درجہ دے دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق  سیکٹر ایف سیون میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی  کے ذاتی گھر کو وزیراعظم ہاؤس قرار دے دیا گیا ہے ۔ان کے  گھر کےارد  گرد پولیس اور سادہ کپڑوں میں پولیس اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں اور وزیر اعظم کے گھر والی گلی میں داخلے پر گاڑیوں کی سراغ رساں کتوں کی مدد سے  سخت چیکنگ بھی کی جا رہی ہے۔یاد رہے  شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم ہاؤس میں قیام نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کیا تھا۔ وزیراعظم شاہد خاقان تمام دفتری امور بھی وزیراعظم ہاؤس کی بجائے وزیراعظم آفس میں سرانجام دینگے۔ جبکہ سرکاری اجلاس بھی وزیراعظم آفس میں ہی کریں گے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اضافی گاڑیاں اور پرٹوکول لینے سے بھی انکار کردیا ہے۔